گڑھ مہاراجہ :دیرینہ رنجش پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا) دیرینہ رنجش پر 3 موٹر سائیکل سوار ملزموں کی مبینہ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہو گئی۔
نواحی علاقے ڈولووانہ کے رہائشی جابر خان نے تھانہ گڑھ مہاراجہ میں دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا کہ ملزمان فضل خان، صابر خان اور نجف خان رات کے وقت اسلحہ سے لیس ہو کر اس کے بھائی برکت خان کے گھر پہنچے اور دروازے پر دستک دی۔ بھتیجے ندیم کے دروازہ کھولنے پر تینوں ملزم مبینہ طور پر حملہ آور ہو گئے اور فائرنگ کرکے برکت خان کو قتل کر دیا جبکہ اس کی ہمشیرہ فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments