ایف ڈی اے ،9ماہ میں 836 درخواست گزاروں کو ریلیف
ایف ڈی اے ،9ماہ میں 836 درخواست گزاروں کو ریلیفڈائریکٹر جنرل آصف چودھری کی زیر صدارت اجلاس، کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ایف ڈی اے ون ونڈو کاؤنٹر کے ذریعے گزشتہ 9ماہ کے دوران مجموعی طور پر 836درخواست گزاروں کو مختلف شعبہ جات سے متعلق ریلیف فراہم کیا گیا جبکہ 58 درخواستیں مختلف شعبوں میں زیر کارروائی ہیں۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی، جس میں ون ونڈو کاؤنٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ-Iجنید حسن منج، ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ اسماء محسن اور افنان سعید سندھو، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبداللہ نور سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یکم جنوری سے 30 ستمبر 2026 تک ون ونڈو کاؤنٹر کے ذریعے اسٹیٹ مینجمنٹ-I سے متعلق 635 درخواستوں، ٹاؤن پلاننگ-II کی 99، ٹاؤن پلاننگ-I کی 54 جبکہ کچی آبادی سے متعلق 48 درخواستوں پر تیز رفتار کارروائی مکمل کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments