چینی سرمایہ کاروں کا مختلف شعبوں میں اظہار دلچسپی

چینی سرمایہ کاروں کا مختلف شعبوں میں اظہار دلچسپی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت چینی سرمایہ کاروں کے وفد کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کراچی میں مختلف شعبوں بالخصوص فائر فائٹنگ کے جدید نظام، مشینری اور ڈی سیلینیشن پلانٹس سمیت دیگر شہری سہولیات کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری قاسم نوید قمر، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، سیکریٹری بلدیات سندھ وسیم شمشاد، سی او واٹر کارپوریشن اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران چینی سرمایہ کاروں نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور شہری بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے جدید ٹیکنالوجی، مشینری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کی۔ اس موقع پر فائر فائٹنگ کے جدید آلات، مشینری اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید نظام کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے آگ بجھانے کے جدید اور موثر نظام سے لیس ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...