آغوش ہوم میں 8 اکتوبر کے شہدا زلزلہ کی یاد میں دعائیہ تقریب
یتیم بچوں کو وقتی امداد نہیں، تعلیم، تربیت ، زندگی بھر کا سہارا دینا ہوگا:ڈاکٹر طاہر القادری
لاہور (سیاسی نمائندہ)بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ 8اکتوبر 2005کا قیامت خیز زلزلہ پاکستان کی تاریخ کا المناک سانحہ ہے ، جس میں ہزاروں قیمتی جانیں ضائع، آبادیاں اجڑیں اور بے شمار بچے والدین کی شفقت سے محروم ہوئے ۔ کسی یتیم بچے کی کفالت پوری نسل کے مستقبل کو سنوارنے کے مترادف ہے ۔ اسی فکر کے تحت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام لاہور، سیالکوٹ، مظفر آباد، کراچی اور جہلم میں آغوش آرفن کیئر ہومز قائم کیے گئے، جہاں بچوں کو بہتر مستقبل کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ آغوش سے نکلنے والا ہر بچہ احساسِ محرومی کے بجائے خوداعتمادی کے ساتھ عملی زندگی میں قدم رکھے ۔یتیم بچوں کو وقتی امداد نہیں، تعلیم، تربیت اور زندگی بھر کا سہارا دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 8اکتوبر کے زلزلے میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں آغوش آرفن کیئر ہوم میں منعقدہ دعائیہ تقریب سے ویڈیو لنک خطاب میں کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments