وصولی کے اہداف حاصل کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

 وصولی کے اہداف حاصل کیے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

زیادہ سے زیادہ واجبات وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرائے جائیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر احمد کی زیر صدارت تحصیل سرگودھا کے ریونیو امور اور سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مقررہ اہداف، اب تک حاصل ہونے والی ریکوری اور ریونیو افسران و فیلڈ عملے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل سمیت متعلقہ افسران اور فیلڈ عملہ شریک ہوا۔ اے ڈی سی آر نے مختلف مدات میں مقررہ اہداف کے مقابلے میں حاصل ہونے والی ریکوری، فیلڈ سرگرمیوں اور درپیش مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے افسران سے پیش رفت پر بریفنگ لی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری واجبات کی وصولی کے مقررہ اہداف ہر صورت حاصل کیے جائیں اور ریکوری کے عمل میں مزید تیزی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نادہندگان سے واجبات کی وصولی کے لیے مؤثر فیلڈ اقدامات کیے جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کی نگرانی کی جائے ۔ اے ڈی سی آر نے واضح کیا کہ جن مدت میں ریکوری ہدف سے کم ہے وہاں خصوصی توجہ دی جائے، رکاوٹیں فوری دور کی جائیں اور مقررہ مدت میں زیادہ سے زیادہ واجبات وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرائے جائیں۔ریکوری میں غفلت یا سست روی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...