چیئرمین بلاول بھٹو سے صغیر بٹ ،قاسم گیلانی کی ملاقات

چیئرمین بلاول بھٹو سے صغیر بٹ ،قاسم گیلانی کی ملاقات

پیپلز پارٹی جلد جامع اور بہتر معاشی پالیسی لے کر آئے گی :بلاول بھٹو کی گفتگو

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کے سینئر رہنما صغیر بٹ نے ایم این اے سید علی قاسم گیلانی کے ہمراہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صغیر بٹ کے حمایت یافتہ گروپ کو چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی اور آئندہ ہونے والے فیڈریشن آف پاکستان کے الیکشن میں کامیابی کیلئے جامع حکمت عملی بنانے پر زور دیا۔ پیپلز پارٹی کو گوجرانوالہ میں مستحکم و فعال بنانے کیلئے جیالوں کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے صغیر بٹ سے تاجروں اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل کیلئے تجاویز طلب کیں۔ صغیر بٹ نے چیئرمین کو بزنس کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی اور گیس کے بھاری بلوں اور بھاری ٹیکسز نے صنعتی و تجارتی طبقے کو شدید پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے ،ملک کی معاشی ترقی کا انحصار صنعتی پہیہ چلنے پر ہے ۔چیئرمین بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی جلد جامع اور بہتر معاشی پالیسی لے کر آئے گی جس سے ملک میں ایک بار پھر صنعتی و تجارتی ترقی کے دور کا آغاز ہوگا۔ صغیر بٹ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گوجرانوالہ کے دورے کی دعوت دی جوانہوں نے قبول کر لی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...