4رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکلیں،اسلحہ برآمد

4رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکلیں،اسلحہ برآمد

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ ماموں کانجن پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی گینگ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی تین موٹر سائیکلیں، نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

 پولیس کے مطابق ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سراغ لگا کر کارروائی کی گئی، جس کے دوران گینگ کے سرغنہ عابد کو ساتھیوں عرفان، جاوید اور عابد سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے ڈکیتی کی 6 وارداتوں کا انکشاف کیا۔ پولیس نے ملز موں کے قبضہ سے مجموعی طور پر 7 لاکھ 92 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...