جماعت اسلامی کامال روڈ پر غزہ مارچ،فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی
لاہور(سیاسی نمائندہ)فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی، غزہ میں جاری انسانی بحران کیخلاف آواز بلند کرنے اور فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی حمایت میں جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام مال روڈ پر غزہ مارچ کیا گیا۔
نائب امیر لیاقت بلوچ کی زیر قیادت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ قائم مقام امیر لاہور خالد بٹ، سیکرٹری اظہر بلال، نائب امرا، ڈپٹی سیکرٹریز، امرا اضلاع و زونز، سیکرٹریز اور دیگر ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔ لیاقت بلوچ نے کہا فلسطینیوں کی قربانیوں نے دنیا کو بیدار کر دیا ہے، عالمی برادری کو غزہ میں جنگ بندی کے مؤثر نفاذ، فلسطینی شہریوں کے تحفظ اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کیلئے عملی اقدامات کرنا ہونگے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments