سرکاری املاک کے تحفظ کیلئے موثر لائحہ عمل بنانے کی ہدایت
کراچی(اے پی پی)ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے زین العابدین انصاری کی ہدایات پر لائنز ایریا ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد عمر فاروق نے پارکنگ پلازہ کا دورہ کیا۔
بدھ کو دورے کے دوران پراجیکٹ ڈائریکٹر نے پارکنگ پلازہ کی موجودہ حالت، دستیاب سہولیات اور دیگر متعلقہ امور کا معائنہ کیا۔ انہوں نے لائنز ایریا میں سرکاری اراضی پر موجود غیر قانونی تعمیرات کا بھی جائزہ لیا اور سرکاری اراضی کی نشاندہی اور جانچ پڑتال کے عمل کا معائنہ کیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ آئندہ کے لائحہ عمل کو موثر انداز میں مرتب کیا جائے تاکہ سرکاری املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments