واٹر ٹینک ، ڈرینز سکیموں کی طرح ہر منصوبہ بروقت مکمل کرنیکا حکم
وزیر بلدیات کی زیر صدارت 51شہروں میں جاری ترقیاتی سکیموں کاجائزہ لیا گیا
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے جائزہ اجلاس میں 51 شہروں میں جاری ترقیاتی سکیموں میں ہونیوالی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی ۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود اور سپیشل سیکرٹری شاہد زمان لک نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔وزیر بلدیات نے 22 شہروں کو ڈی واٹرنگ سیٹ سپرد کرنے پر اظہار اطمینان کرتے کہا پی ڈی پی صرف ڈرین یا نالیوں کی تعمیر کا نام نہیں بلکہ شہروں کو خوبصورت بنانے کا جامع پروگرام ہے جسکی تکمیل کے بعد شہروں کا نیا روپ سامنے آنا چاہئے ۔ پی ڈی پی میں شامل شہروں کو ڈیسلٹنگ یونٹس،سکشن مشینوں اور ڈی واٹرنگ سیٹ جیسی جدید مشینری بھی فراہم کی گئی ہے ۔تمام ذمہ داران ماسٹر پلاننگ کے مطابق آگے بڑھیں اور جہاں ممکن ہو وہاں سیونگ کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments