بریسٹ کینسر کے عالمی دن کے حوالے سے قومی سیمینار
لاہور(سٹاف رپورٹر)کانٹینینٹل میڈیکل کالج کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فرید ظفر نے بریسٹ کینسر کے عالمی دن کے حوالے سے حیات میموریل ہسپتال لاہور میں قومی سیمینار سے خطاب کرتے کہا کہ۔۔۔
دنیا بھر میں 24 لاکھ خواتین ہر سال کینسر میں مبتلا ہوتی ہیں جن میں سے تقریباً 7 لاکھ خواتین موت کے منہ میں چلی جاتیں ہیں ۔80فیصد خواتین میں کوئی وجہ سامنے نہیں آتی۔ چھاتی کے کینسر سے مرنیوالوں کی تعداد میں کمی کیلئے خواتین میں آگاہی اور بر وقت تشخیص ضروری ہے ۔ یہ مرض خاندانوں میں چلتا ہے ۔ 40سال سے زیادہ عمر کی موٹی خواتین میں یہ مرض زیادہ دیکھا گیا ہے ۔ مرض کی بر وقت تشخیص کیلئے سکریننگ پروگرام کا دائرہ اختیار نچلی سطح تک لیجانا ضروری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments