سندر کے صنعتی علاقہ میں پبلک ٹرانسپورٹ سہولت د ینے کا اعلان

سندر کے صنعتی علاقہ میں پبلک ٹرانسپورٹ سہولت د ینے کا اعلان

کاروباری برادری کیساتھ شراکت داری سے منصوبوں کو آگے بڑھائینگے ـ :بلال اکبر

لاہور( کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے لاہور چیمبر آف کامرس میں خطاب میں کہاہے کاروباری برادری کیساتھ شراکت داری کے ذریعے عوامی نقل و حمل، الیکٹرک بسوں، الیکٹرک ٹیکسیوں، الیکٹرک موٹر سائیکلوں اور ریلوے کے  منصوبوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔ کاروباری برادری سے مسلسل رابطے اور مشاورت سے ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل کا عملی حل تلاش کیا جائیگا۔

صدر لاہور چیمبر علی حسام اصغر، سینئر نائب صدر سردار عثمان غنی ، نائب صدر چودھری خادم ، سی ٹی او عبدالرحیم ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور سابق عہدیداران نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ صوبائی وزیر نے لاہور چیمبرسے روابط کیلئے فوکل پرسن مقرراورسندر کے صنعتی علاقے کوعوامی ٹرانسپورٹ کے نظام میں ضرور شامل کرنے کا اعلان کیا۔ صدر لاہور چیمبر علی حسام اصغر نے کہا بعض قانونی دفعات کاروباری طبقے کیلئے سخت ہیں، اسلئے معمولی خلاف ورزیوں پر مقدمات درج کرنے کی بجائے جرمانے یا مالی سزا کے طریقہ کار پر غور کیاجائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...