گھر سے کام کے سلسلے میں جانے والے شہری کو اغوا کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر سے کام کے سلسلے میں جانے والے شہری کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا۔
تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے میں نصرت نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 50 سالہ خاوند شاہد علی گھر سے کام کے سلسلے میں باہر نکلا۔ جسے راستے سے ہی مبینہ طور پر ملزموں کی جانب سے قابو کر لیا گیا اور اغواء کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملز م اور مغوی کی تلاش کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments