بوریوالا،اسسٹنٹ کمشنر کا میونسپل پبلک لائبریری کا معائنہ

بوریوالا،اسسٹنٹ کمشنر کا میونسپل پبلک لائبریری کا معائنہ

طلبہ اور ممبران سے ملاقات، ماحول کا جائزہ، انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت

بورے والا(سٹی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بورے والا جواد حسین ملک نے میونسپل پبلک لائبریری کا معائنہ کیا اور وہاں دستیاب سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے لائبریری میں موجود طلبہ اور ممبران سے ملاقات کرکے انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات، مطالعہ کے ماحول اور دیگر امور کے بارے میں دریافت کیا۔ طلبہ اور لائبریری ممبران نے بتایا کہ انہیں دستیاب سہولیات سے اطمینان ہے اور مطالعہ کیلئے فراہم کیا گیا ماحول بھی تسلی بخش ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین ملک نے لائبریری کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ طلبہ اور شہریوں کیلئے مطالعہ کا بہتر اور سازگار ماحول برقرار رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ لائبریری میں آنے والے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت نہیں ہونی چاہیے اور موجودہ سہولیات کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ انچارج لائبریری محمد شاہد نے لائبریری کے انتظامات اور سہولیات کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کو بریفنگ دی۔ جواد حسین ملک نے لائبریری کے انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو صفائی اور دیگر بنیادی سہولیات پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...