معیاری تعلیم کیلئے کلاس روم پریکٹس بہتر بنانے کی ہدایت

معیاری تعلیم کیلئے کلاس روم پریکٹس بہتر بنانے کی ہدایت

سی ای او کا ملت ہائی سکول کا دورہ، خصوصی بچوں کی تعلیم اور سہولیات کا جائزہ

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر فاروق اکبر لغاری نے گورنمنٹ ملت ہائی سکول کوٹ ادو کا دورہ کیا اور تدریسی و تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے خصوصی بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں، سیکھنے کے عمل، کلاس رومز، طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور مجموعی تعلیمی ماحول کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن نے سکول انتظامیہ اور اساتذہ کی جانب سے تعلیمی سرگرمیوں کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی، تعلیمی معاونت اور کلاس روم پریکٹس کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ بچوں کی تعلیمی استعداد میں اضافہ ہو۔ ڈاکٹر فاروق اکبر لغاری نے کہا کہ خصوصی بچوں سمیت ہر طالب علم کو محفوظ، معاون اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ تدریسی عمل کو مزید مؤثر بنانے کیلئے جدید اور بہتر طریقہ کار اختیار کریں۔ سی ای او ایجوکیشن نے سکول انتظامیہ پر زور دیا کہ طلبہ کی تعلیمی ضروریات پر خصوصی توجہ دی جائے اور کلاس رومز میں مثبت و سازگار ماحول برقرار رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے جامع اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...