کوٹ ادو:ڈی سی کا ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر کا دورہ

کوٹ ادو:ڈی سی کا ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر کا دورہ

صفائی ستھرائی کے عمل جائزہ، متعلقہ افسران کو معیار مزید بہتر بنانے کی ہدایت

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید جواد حیدر شاہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد علی کے ہمراہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف مقامات پر صفائی کی صورتحال، کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے اور اسے بروقت منتقل کرنے کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے صفائی کے عمل میں مصروف عملہ کی کارکردگی بھی دیکھی اور متعلقہ افسران سے انتظامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہر میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات سے بروقت اٹھا کر منتقل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے عمل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ سید جواد حیدر شاہ نے متعلقہ افسران و عملہ کو صفائی آپریشن کی مؤثر نگرانی اور شہری علاقوں میں صفائی کے تسلسل کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے انتظامات میں مزید بہتری لانے کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...