کشمیر کے جماعت نہم کے طلبہ کا رجسٹریشن معاملہ حل کیا جائے ،خالد مقبول

کشمیر کے جماعت نہم کے طلبہ کا  رجسٹریشن معاملہ حل کیا جائے ،خالد مقبول

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیرتعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے آزاد کشمیر کے جماعت نہم کے۔۔۔

 طلباء کو آن لائن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن میں درپیش شدید مشکلات اور رجسٹریشن میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔وفاقی وزیر نے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ جماعت نہم کے طلباء کی رجسٹریشن کے عمل میں حائل تمام مسائل کو فوری طور پر دور کیا جائے اور رجسٹریشن پورٹل کو بلا تاخیر کھولا جائے تاکہ طلباء اپنی رجسٹریشن مکمل کرسکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...