راولپنڈی ،21سکیموں کی لاگت 6ارب 52کروڑ 29لاکھ
میونسپل کارپوریشن کے تحت 1ارب 67کروڑ 76 لاکھ کی 9سکیمیں شامل ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں معیار کے مطابق مکمل کئے جائیں ،ڈپٹی کمشنر
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ندیم ناصر کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ضلع راولپنڈی میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت میونسپل کارپوریشن راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ کونسل کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی بحالی، تعمیر و بہتری کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے مطابق میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے تحت 9 سکیمیں 1 ارب 67 کروڑ 76لاکھ 70ہزار روپے جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل راولپنڈی کے تحت 12 سکیمیں 4 ارب 84کروڑ 52 لاکھ 53ہزار روپے کی لاگت سے شامل ہیں۔ یوں ضلع راولپنڈی میں مجموعی طور پر 21سکیموں کی لاگت 6 ارب 52 کروڑ 29 لاکھ 23 ہزار روپے ہے ، جن میں 18سکیمیں منظور شدہ ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ روڈ کٹنگ کے بعد سڑک کی مکمل اور معیاری بحالی نہ کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔ متعلقہ محکمے اس امر کو یقینی بنائیں کہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ سڑکوں اور دیگر انفراسٹرکچر کو بھی اصل حالت میں بحال کیا جائے ۔ اس حوالے سے غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments