اندرونی ،بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے متحد ہونا ہوگا ،علیم خان

اندرونی ،بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے متحد ہونا ہوگا ،علیم خان

سیاسی اختلافات اپنی جگہ ، ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،وفاقی وزیر

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ملک کسی بھی قسم کی سیاسی مہم جوئی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ قومی سلامتی اور ملکی امن کو سیاسی مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو اس وقت سیاسی محاذ آرائی کی بجائے قومی یکجہتی، اتحاد اور ذمہ دارانہ سیاسی رویے کی ضرورت ہے ۔وفاقی وزیر نے ایکس پر بیان میں کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،وطن عزیزکو درپیش سیکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر سیاسی قیادت بالخصوص اپوزیشن کو سیاسی پختگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا تحفظ صرف حکومت نہیں بلکہ اپوزیشن کی بھی ذمہ داری ہے جبکہ موجودہ حالات میں اپوزیشن کا غیر ذمہ دارانہ سیاسی رویہ ناقابلِ فہم ہے ۔وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان اس وقت دہشت گردی سمیت اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنا کر رہا ہے ، ایسے حالات میں قومی اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ موجودہ حالات میں اندرونی و بیرونی خطرات کا مقابلہ صرف قومی اتحاد کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔ سیاسی قوتوں کو اختلافات کے باوجود ملکی سلامتی، امن اور استحکام کے وسیع تر قومی مفاد کو مقدم رکھنا ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...