سوئی ناردرن کا صارفین کیلئے سولر ہیٹرمتعارف کرانے کا فیصلہ

سوئی ناردرن کا صارفین کیلئے سولر ہیٹرمتعارف کرانے کا فیصلہ

صارفین کو سولر واٹر ہیٹر 12ماہانہ اقساط میں فراہم کرنیکی تجویز پر عمل درآمد شروع

ملتان (خصوصی رپورٹر)گیس کی مسلسل قلت اور بڑھتے ہوئے بحران پر قابو پانے کے لئے سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کے لئے سولر واٹر ہیٹر متعارف کرانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا۔منصوبے کے تحت صارفین کو سولر واٹر ہیٹر 12 ماہانہ اقساط میں فراہم کرنے کی تجویز پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ سولر واٹر ہیٹر کی مجموعی قیمت ایک لاکھ 28 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے ، جبکہ صارفین ماہانہ 10 ہزار 700 روپے کی اقساط ادا کریں گے صارفین سولر واٹر ہیٹر کی خریداری کے لئے آن لائن رابطہ کر سکیں گے ، جبکہ کمپنی کی ہیلپ لائن 1199 پر بھی معلومات حاصل کی جا سکیں گی سولر واٹر ہیٹر میں 200 لٹر کا ٹینک فراہم کیا جائے گا۔ سسٹم میں سولر ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ الیکٹرک سسٹم سے آپریشن کی سہولت بھی دستیاب ہوگی اس کے علاوہ پانی کے درجہ حرارت اور ہیٹنگ کو وائی فائی کے ذریعے کنٹرول کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی کمپنی کے مطابق منصوبے کا مقصد گیس پر انحصار کم کرنا اور صارفین کو گرم پانی کی ضرورت پوری کرنے کے لئے متبادل توانائی کا ذریعہ فراہم کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...