بس اور اینٹوں سے لدی ٹرالی میں تصادم، 12 افراد زخمی

 بس اور اینٹوں سے لدی ٹرالی  میں تصادم، 12 افراد زخمی

پینسرہ (نمائندہ دنیا )امام بارگاہ چوک بائی پاس، آبادی حسین آباد کے قریب رات گئے لاہور سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی بس اور اینٹوں سے لدی ٹرالی میں خوفناک تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 10 سے 12 مرد و خواتین زخمی ہوگئے ۔

تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ انسپکٹر منصور صادق، چوکی انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عدنان اور موبائل ٹیم موقع پر پہنچ گئے ۔پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ بس امام بارگاہ چوک بائی پاس آبادی حسین آباد کے قریب پہنچی تو سدار بائی پاس کی جانب سے آنے والی اینٹوں سے لدی ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...