راہوالی:مین بازار پلی سٹاپ کے قریب کوڑ ے کے ڈھیر
میٹرو منصوبے کیلئے کھدائی سے سروس روڈ کے رہائشیوں کی زندگی اجیرن
راہوالی (نامہ نگار)مین بازار پلی سٹاپ کے قریب کوڑ ا کرکٹ کے انباروں ، میٹرومنصوبے کے ٹھیکیدار کی طرف سے کی جانے والی کھدائی سے نکلنے والی مٹی کے ڈھیروں نے د کانداروں، خریداروں، راہگیروں اور سروس روڈ کے قریب رہائش پذیر شہریوں کی زند گی اجیرن بنا دی ۔سارا دن مٹی سے اٹھنے والی دھول، کچرے کی بدبو نے فضا کو آلودہ کرنے سے شہریوں میں سانس کی بیماریاں پھیلنا شروع ہوگئیں جبکہ کچرے اور مٹی کے ڈھیروں کی وجہ سے تاجروں کاکاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا۔ بدبو اور دھول کے با عث فضا آلودہ ہونے سے خریداروں میں کمی آگئی جس سے تاجروں کا مالی نقصان ہورہا ہے ۔ دکانداروں اور قریبی رہائشیوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کے افسر وں اور میٹرو بس منصوبہ کے ٹھیکیدار سے مطالبہ کیا ہے کہ کئی روز سے پڑے مٹی اور کچرے کے ڈھیروں کو اٹھایا جائے تاکہ شہری بدبو تعفن اور دھول سے محفوظ رہ سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments