ای بزنس پورٹل پر زیر التوا درخواستیں نمٹانے کی ہدایت
منظور شدہ تین منزلہ عمارتوں پر پینافلیکس آویزاں کرنے کے امور کا جائزہ لیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سرگودھا احمد بلال مخدوم نے شعبہ پلاننگ کو ای بزنس پورٹل پر زیر التوا درخواستیں فوری نمٹانے اور واجبات کی وصولی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔یہ ہدایات انہوں نے شعبہ پلاننگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں تعمیراتی نقشوں کی منظوری، زیر تعمیر عمارتوں کے سامنے ملبہ ہٹانے ، تعمیراتی سامان کو گرین شیٹ سے کور کرنے اور منظور شدہ تین منزلہ عمارتوں پر پینافلیکس آویزاں کرنے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
چیف آفیسر نے ہدایت کی کہ تعمیرات کے دوران شہریوں کے لیے مشکلات پیدا نہ ہوں اور سڑکوں و گلیوں میں ملبہ جمع نہ ہونے دیا جائے ۔ منظور شدہ نقشوں کے مطابق تعمیرات کی نگرانی اور خلاف ورزی کی صورت میں ضابطے کے مطابق کارروائی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔انہوں نے سب انجینئر اور لائٹ انسپکٹرز کو شہر میں خراب اسٹریٹ لائٹس کی نشاندہی اور فوری بحالی کے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہتر میونسپل سہولیات کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments