دل کی حاملہ مریضہ خاتون کا پہلا کامیاب آپریشن مکمل
ماہر طبی عملے کی زیرِ نگرانی انہیں ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا میں دل کی حاملہ مریضہ خاتون کا پہلا کامیاب آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، جس کے بعد ماں اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔ڈین میجر جنرل ریٹائرڈ خرم شہزاد کے مطابق گزشتہ روز دو حاملہ خواتین کے کامیاب سیزیرین آپریشن کیے گئے، جن کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئی۔ دونوں مائیں اور نومولود بچے خیریت سے ہیں اور ماہر طبی عملے کی زیرِ نگرانی انہیں ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنیادی طور پر ان حاملہ خواتین کے لیے بھی اہم طبی سہولت فراہم کر رہا ہے جو دل کے امراض میں مبتلا ہوں اور جنہیں زچگی کے دوران خصوصی کارڈیالوجی اور گائناکالوجی کی مشترکہ نگہداشت درکار ہو۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق شعبہ گائنی اب مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے اور دل کے امراض میں مبتلا حاملہ خواتین کے لیے محفوظ زچگی کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments