شہر میں سٹریٹ لائٹس کا نیا پلان تیار کرلیا گیا
غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ،گلیوں کی نمبرنگ، منظور شدہ نقشہ والی عمارتوں پر پینافلیکس، فوڈ اسٹریٹ کے لیے جگہ کی نشاندہی کی ہدایات سروے کرکے سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے ، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ،عمارتوں پر واضح پینافلیکس نصب کیے جائیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر میں اسٹریٹ لائٹس کا نیا پلان، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ،میونسپل کارپوریشن کے بلاکس اور گلیوں کی نمبرنگ، منظور شدہ نقشہ والی عمارتوں پر پینافلیکس، فوڈ اسٹریٹ کے لیے جگہ کی نشاندہی کی ہدایات جاری کر دی گئیں، ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سرگودھا حسین احمد رضا چودھری نے شہر میں اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی بہتر بنانے ، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے اور شہری شکایات کے فوری ازالے کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے تمام بلاکس اور گلیوں کی نمبرنگ، منظور شدہ نقشہ والی زیر تعمیر عمارتوں پر نمایاں پینافلیکس لگانے اور فوڈ اسٹریٹ کے قیام کے لیے موزوں جگہ کی نشاندہی کرنے کا بھی حکم دیا۔یہ ہدایات انہوں نے میونسپل کارپوریشن دفتر کے دورہ کے موقع پر انتظامی و ترقیاتی امور کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن احمد بلال مخدوم اور مختلف شعبہ جات کے افسران موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کے تمام علاقوں کا سروے کرکے اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا ترجیحی پلان تیار کیا جائے ۔ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جبکہ منظور شدہ نقشہ والی عمارتوں پر واضح پینافلیکس نصب کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments