چنیوٹ: انسدادِ ڈینگی اقدامات فیلڈ سرگرمیاں مؤثر بنانے کا حکم
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں انسدادِ ڈینگی کے لیے جاری اقدامات، سرویلنس، لاروا کی تلفی اور حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز واثق عباس ہرل اور غزالہ یاسین، اسسٹنٹ کمشنرز شائستہ جبین، شینا اعظم اور حبیبہ بلال، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نعیمہ اشرف، فوکل پرسن انسدادِ ڈینگی فرحت حسین اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں، ہاٹ سپاٹس کی نگرانی، لاروا کی نشاندہی اور تلفی، ان ڈور و آؤٹ ڈور سرویلنس اور شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments