وزیر ریلوے کوچز کے پرزے نہ خریدنے پر برہم
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران کوچز کے ضروری پرزہ جات کی بروقت خریداری نہ کیے جانے پر وفاقی وزیر نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کی منظوری کے باوجود سرکاری سطح پر جی ٹوجی خریداری کا عمل مکمل نہیں کیا گیا، جس پر وفاقی وزیر نے سرکاری امور میں رکاوٹ ڈالنے کے معاملے کی اعلیٰ سطحی انکوائری کا فیصلہ کیا۔مزید برآں نظام سے ڈمی کوچز ختم کر دی گئی ہیں۔ اجلاس میں جرمن ساختہ کوچز کی ریفربشمنٹ کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments