ایف ڈی اے کی 13 کمرشل جائیدادوں کی نیلامی، 29 کروڑ حاصل
نیلام عام کی تقریب ایف ڈی اے کمپلیکس میں منعقد ہوئی،نگرانی جنید حسن منج نے کی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) محمد آصف چودھری کے احکامات پر ادارے کے مالی حالات مستحکم بنانے اور آمدن میں اضافے کیلئے ایف ڈی اے کی ملکیتی 13کمرشل جائیدادوں کی نیلامی سے مجموعی طور پر 29کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوا ہے ۔نیلام عام کی تقریب ایف ڈی اے کمپلیکس میں منعقد ہوئی، جس میں نیلامی کے شفاف اور منظم عمل کی نگرانی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون جنید حسن منج کی سربراہی میں قائم نیلام کمیٹی نے کی۔ نیلامی میں مختلف علاقوں میں واقع ایف ڈی اے کی ملکیتی کمرشل جائیدادیں فروخت کے لیے پیش کی گئیں۔ان جائیدادوں میں ملت ٹاؤن میں ساڑھے چار مرلہ کیٹیگری کی 10 دکانیں، سر سید ٹاؤن تھری میں 14 مرلے کا ایک پلاٹ اور نجی ہاؤسنگ سکیموں میں تعلیمی و طبی سہولیات کے لیے مختص دو یوٹیلیٹی سائٹس شامل تھیں، جن کی کامیاب بولی دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments