نوجوانوں کو خود روزگار کے مواقع فراہم کرینگے ،افتخار گیلانی

نوجوانوں کو خود روزگار کے مواقع فراہم کرینگے ،افتخار گیلانی

آزادکشمیر کے باصلاحیت و مستحق طلبہ کو سکالرشپس فراہم کریں گے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے حکومت لائیوسٹاک، زراعت، سیاحت، نرسنگ اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں کے فروغ کیلئے اقدامات کرے گی، نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر فراہم کرکے نہ صرف بے روزگاری پر قابو پایا جاسکتا ہے بلکہ انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے مواقع بھی میسر آسکتے ہیں۔ آزادکشمیر کے باصلاحیت و مستحق طلبہ کو سکالرشپس فراہم کریں گے تاکہ کوئی بچہ مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے زیر اہتمام پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ادھر وزیراعظم سے چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئرمین کشمیر کمیٹی نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...