نوجوان 2047کے پاکستان کی قیادت کریں گے ، گورنر
نوجوان جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت سے ملکی ترقی میں کردار ادا کریںتعلیم اور مہارتوں کو ملک کا نام روشن کرنے کے لیے استعمال کیا جائے
کراچی (این این آئی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ تعلیم ہماری میراث ہے اور آج کے نوجوان 2047 کے پاکستان کی قیادت کریں گے ۔ نوجوانوں میں سے کوئی مستقبل میں سرکاری افسر، وزیراعظم یا صدر پاکستان بن سکتا ہے ، اس لیے انہیں علم، جدید مہارتوں اور اعلیٰ کردار کے ذریعے ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم آئی ٹی ای اور ٹی ایم یو سی کی مشترکہ تقریب تقسیم اسناد 2026 سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت اور کاروباری جدت سے استفادہ کرتے ہوئے پاکستان کے روشن مستقبل کی تعمیر میں حصہ لیں۔
تعلیم اور مہارتوں کو صرف ذاتی کامیابی تک محدود رکھنے کے بجائے معاشرے کی بہتری، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور ملک کا نام روشن کرنے کے لیے استعمال کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پنجاب کے بعد سندھ اور اسلام آباد میں بھی دانش اسکول قائم کر رہے ہیں، تاکہ بچوں کو معیاری تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کیے جاسکیں۔ تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایسے اقدامات اہم ہیں۔گورنر سندھ نے ایم آئی ٹی ای اور ٹی ایم یو سی کی قیادت، بالخصوص ڈاکٹر فیصل مشتاق اور پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی تعلیمی خدمات کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments