سیلانی کے تربیت یافتہ آئی ٹی طلبہ کے اعزاز میں عشائیہ
کراچی(این این آئی) سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام بلوچستان اور وزیرستان سے تعلق رکھنے والے آئی ٹی کے تربیت یافتہ اور زیرِ تعلیم 90 نوجوانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، جس میں امریکا اور دبئی میں مقیم سیلانی کے سابق طلبہ نے بھی شرکت کی اور اپنی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے تجربات سے آگاہ کیا۔
عشائیے کا اہتمام سیلانی ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین افضل چامڑیہ نے اپنی رہائش گاہ پر کیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین مولانا محمد بشیر فاروق قادری تھے ۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر مدنی بشیر، ٹرسٹیز رئیس فتح، سید ابو فیصل، علی اسلم اور امجد چامڑیہ، چیف آپریٹنگ آفیسر محمد غزال سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔تقریب میں بتایا گیا کہ بلوچستان اور وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 40 نوجوانوں نے ڈیٹا سائنس، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دیگر شعبوں میں تربیت مکمل کرلی ہے ، جبکہ مزید 50 نوجوان سیلانی کے مختلف آئی ٹی کورسز میں زیرِ تعلیم ہیں۔امریکا اور دبئی سے آئے ہوئے سابق طلبہ نے بتایا کہ تقریباً دس سال قبل سیلانی نے انہیں جدید آئی ٹی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments