موسم بدلتے ہی نزلہ ،بخار ،کھانسی ،اسہال میں اضافہ

موسم بدلتے ہی نزلہ ،بخار ،کھانسی ،اسہال میں اضافہ

چلڈرن ہسپتال کے بیڈز کی شدید کمی، ایک پر 2،2مریض لٹائے جانے لگے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی گوجرانوالہ میں نزلہ ،بخار ،کھانسی ،اسہال ،گیسٹرو جیسے مہلک امراض پھیلنا شروع ہوگئے ہیں بدلتے موسم میں ٹھنڈی اشیاء اور مصالحہ دار کھانے پینے کی اشیا خورونوش کے استعمال سے شہری گلے ،بخار اور پیٹ کے امراض کا شکار ہورہے ہیں اورپیٹ کے امراض بڑھنے لگے موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی گوجرانوالہ بھر میں بچوں میں نمونیا اور پیٹ کی امراض میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا،سرکاری ہسپتالوں کی چلڈرن وارڈز کمسن مریضوں سے بھر گئے چلڈرن ہسپتال کے بیڈز کی شدید کمی کے باعث ایک ایک بیڈ پر دو دو مریض بچوں کو لٹایا جانے لگا بیشتر والدین اپنے بچوں کو پرائیویٹ ہسپتال منتقل کر انے پرمجبور ہوگئے تو پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس میں بھی ڈاکٹروں نے علاج اور فیسیں بڑھا دیں ،محکمہ صحت کی طرف سے بڑھتی ہوئی امراض پر قابو پانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ۔ ماہرین ڈاکٹروں نے موسم سرما کی شدت پرکے دوران ٹھنڈی ،چٹخارہ دار اشیاء کے استعمال سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...