حافظ آباد:آتشزدگی کے واقعات میں 2افراد جھلس کر شدید زخمی
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا ) شہر میں آتشزدگی کے د واقعات میں 2افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے ۔
علی ٹاؤن میں مکان کو اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں قیمتی سامان جل کر خاکسترہوگیا جبکہ 40سالہ جاوید اقبال جھلس گیاجسے ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ مقامی شادی ہال میں پینٹ کا کام جاری تھا کہ مبینہ طور پر سگریٹ پھینکے جانے کے باعث قریب پڑے پینٹ کے ڈبوں، میز اور سپرٹ کو آگ لگ گئی ایک مزدور 16 سالہ فخر زمان جھلس کر شدید زخمی ہو گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments