دھواں چھوڑنے پر گاڑیوں کیخلاف کارروائی ، بھاری جرما نے

دھواں چھوڑنے پر گاڑیوں کیخلاف کارروائی ، بھاری جرما نے

رکشوں، ویگنوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ میں گیس سلنڈرز کیخلاف کریک ڈائون

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر ،سٹاف رپورٹر) ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی گوجرانوالہ کی جانب سے انسدادِ سموگ مہم کے تحت دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرز کے استعمال کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکرٹری آر ٹی اے جاوید اقبال کی نگرانی میں جاری مہم کے دوران ایک ہزار سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جبکہ مختلف خلاف ورزیوں پر 130 گاڑیوں کے چالان کئے گئے جن میں 60سے زائد رکشے بھی شامل ہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کو مجموعی طور پر 4 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے ۔ کارروائیوں کے دوران رکشوں، ویگنوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں غیر قانونی طور پر نصب ایل پی جی سلنڈرز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا گیا۔ 58 گاڑیوں اور رکشوں سے گیس سلنڈرز اتروائے گئے جبکہ متعلقہ مالکان اور ڈرائیوروں سے آئندہ ایل پی جی کے بجائے پٹرول پر گاڑیاں چلانے کے حلف نامے بھی حاصل کئے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...