کمشنر کا دورہ حافظ آباد ،انسداد سموگ اقدامات ، صفائی کا جائزہ

کمشنر کا دورہ حافظ آباد ،انسداد سموگ اقدامات ، صفائی کا جائزہ

ڈسٹرکٹ ہسپتال میں علاج معالجہ،مفت ادویات کی فراہمی ، انتظامات کا معائنہ

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )کمشنر محمد علی نے حافظ آباد میں اراضی ریکارڈ سنٹر، ڈی ایچ کیو ہسپتال،شہر کے بیوٹی فکیشن پراجیکٹ،واسا ڈسپوزل سٹیشن،ڈرینج اینڈ سیوریج منصوبے کا دورہ کیا ۔ کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے دورہ کے موقع پر کمپیوٹر ائزڈ اراضی ریکار ڈ اور گرین سرٹیفکیٹ کے اجرا کا معائنہ کیا۔کمشنر محمد علی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے موقع پر مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ ،مفت ادویات کی فراہمی، صفائی،آگ بھجانے کے آلات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔کمشنر نے کولو روڈ سیوریج منصوبے ،واسا ڈسپوزل سٹیشن کا بھی دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔قبل ازیں کمشنر کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں ایک اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں حکومت پنجاب کے عوامی ،فلاحی اقدامات ،ستھرا پنجاب ،ترقیاتی منصوبوں،سموگ و فضائی آلودگی کی روک تھام اور ضلعی محکموں کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر حسین بہادر نے تمام ترقیاتی ،عوامی ،فلاحی منصوبوں بارے بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...