انٹر کالجیٹ بوائز سوئمنگ چیمپئن شپ ، پنجاب کالج فاتح
ریجن بھر سے 8کالجز کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا،تیراکوں میں انعامات تقسیم
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر کالجیٹ بوائز سوئمنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی۔ سنسنی خیز مقابلوں کے بعد پنجاب کالج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی جبکہ گورنمنٹ بوائز کالج سیٹلائٹ ٹاؤن دوسری پوزیشن پر رہا ،چیمپئن شپ میں ریجن بھر سے 8 کالجز کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ تیراکوں نے پانی کی لہروں کو چیرتے ہوئے بٹر فلائی اور فری اسٹائل ایونٹس میں شاندار رفتار اور طاقت کا مظاہرہ کیا ، شائقین اور سپورٹس حکام نے کھلاڑیوں کے جذبے ، تکنیک اور محنت کو خوب سراہا۔ پنجاب کالج نے 125پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی جبکہ گورنمنٹ کالج فار بوائز سیٹلائٹ ٹاؤن نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔شاندار کامیابی پر ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب کالج محمد ریاض نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا جبکہ ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن پنجاب گروپ آف کالجز محمد شہزاد رفیق نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments