سی پی او کی کھلی کچہریاں ،درخواستوں پر فوری احکامات جاری

سی پی او کی کھلی کچہریاں ،درخواستوں پر فوری احکامات جاری

تھانے میں بہترین اور بروقت سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانے کی ہدایت

راولپنڈی (خبرنگار) سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی تھانہ مورگاہ، چکری اور چونترہ میں کھلی کچہری کا انعقاد، آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔ سی پی او نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا فوری اور موثر حل یقینی بنایا جائے، غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں، تھانہ پولیسنگ کا بنیادی یونٹ ہے تھانے میں بہترین اور بروقت سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے، سی پی او نے تھانہ چکری اور تھانہ چونترہ کا بھی دورہ کیا، حوالات، ریکارڈ اور افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...