خاتون کے 12لاکھ ہتھیانے والا ملزم زیرحراست

خاتون کے 12لاکھ ہتھیانے  والا ملزم زیرحراست

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی کھلی کچہری میں انصاف کی اپیل لے کر آنے والی خاتون کی داد رسی کرتے ہوئے پولیس نے پنشن کے 12 لاکھ روپے مبینہ طور پر ہتھیانے والے ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے5 لاکھ روپے نقد برآمد کر لیے جبکہ باقی رقم کی وصولی کے لیے کارروائی جاری ہے ۔۔۔

خاتون نے پنشن کے معاملات مکمل کرانے کے لیے عبدالرحمان نامی شخص سے مدد لی، جس نے ان کا اصل شناختی کارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات حاصل کر کے خاتون کے شناختی کارڈ پر خفیہ طور پر دوسرا بینک اکاؤنٹ کھلوایا اور پنشن کی مد میں ملنے والے 12 لاکھ روپے اس اکاؤنٹ میں منتقل کرا لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...