چوری اور رہزنی کی متعدد وارداتیں، شہری قیمتی سامان سے محروم

 چوری اور رہزنی کی متعدد وارداتیں، شہری قیمتی سامان سے محروم

مختلف تھانوں کی حدود میں چور دکانوں، گھروں اور ڈیروں سے سامان لے اڑے

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) وہاڑی اور گردونواح میں چوری اور رہزنی کی متعدد وارداتوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ مختلف تھانوں کی حدود میں چور دکانوں، گھروں اور ڈیروں سے سامان لے گئے ، جبکہ دو ڈاکو ایک شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں غلام حسین کی دکان سے نامعلوم چور ایک لاکھ 28 ہزار روپے مالیت کا ویلڈنگ سامان لے گئے ۔ تھانہ صدر کی حدود میں انعم عمران کے گھر سے نقدی، زیورات اور کپڑے چوری کرلیے گئے تھانہ گگو کی حدود میں علی حسن کے ڈیرے سے ایک لاکھ 16 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چوری ہوا، جبکہ اعجاز کے بھانے سے موٹر پمپ، چین اور دیگر سامان لے جانے کی اطلاع ہے ۔ تھانہ شیخ فاضل کی حدود میں فواد محمود کے ڈیرے سے انورٹر اور چینج اوور چوری کرلیا گیا۔اسی طرح تھانہ سٹی کی حدود میں اہر نوید کی دکان سے موبائل فونز اور نقدی کا تھیلا چوری کرلیا گیا، جبکہ آصف علی سے دو نامعلوم ڈاکو موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ فتح شاہ کی حدود میں غلام شبیر کا سولر انورٹر چوری ہونے کی اطلاع ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...