پنجاب میں رواں ماہ ڈینگی کے 84نئے کنفرم کیسز رپورٹ
لاہو ر میں 29، راولپنڈی 24،ملتان ، چکوال میں15،15کیسز سامنے آئے
لاہور (ہیلتھ رپورٹر )لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے خطرات بدستور برقرار ہیں، سرکاری دستاویزات کے مطابق صوبہ بھر میں اب تک ڈینگی کے 250 کنفرم کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔دستاویز کے مطابق صرف اکتوبر کے مہینے میں اب تک 84 نئے کنفرم کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ لاہور میں سب سے زیادہ 65 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 29 کیسز صرف اکتوبر میں رپورٹ ہوئے ۔راولپنڈی 57 کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ، جہاں اکتوبر میں 24 کیسز سامنے آئے ۔ ملتان اور چکوال میں 15، 15، رحیم یار خان میں 11، جبکہ قصور، فیصل آباد، مظفر گڑھ اور سیالکوٹ میں 9، 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اسی طرح اوکاڑہ میں 5، گوجرانوالہ میں 4، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، لودھراں، خانیوال، شیخوپورہ، اٹک اور پاکپتن میں 3، 3 کیسز، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، وہاڑی اور چنیوٹ میں 2، 2 کیسز جبکہ خوشاب، گجرات، راجن پور، سرگودھا، میانوالی، لیہ، ننکانہ، جہلم، مری اور نارووال میں 1، 1 کیس رپورٹ ہوا ہے ۔ بھکر، حافظ آباد، بہاولنگر اور منڈی بہاؤالدین میں تاحال کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments