ریلوے ہسپتال میں مفت پلاسٹک سرجری کیمپ کا افتتاح

ریلوے ہسپتال میں مفت پلاسٹک سرجری کیمپ کا افتتاح

ہونٹ اور تالو کی پیدائشی خرابیوں میں مبتلا بچوں کا مفت علاج کیا جائے گا

ملتان (لیڈی رپورٹر)ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے زیر اہتمام ملتان ریلوے ہسپتال میں ہونٹ اور تالو کی پیدائشی خرابیوں میں مبتلا بچوں اور دیگر مستحق مریضوں کے علاج کے لئے سالانہ مفت پلاسٹک سرجری کیمپ کا افتتاح سابق ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلبز انٹرنیشنل پاکستان ڈاکٹر نثار احمد چودھری نے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر نثار احمد چودھری نے کہا کہ مستحق مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کرنا انسانیت کی خدمت کی بہترین مثال ہے ۔ ایسے فلاحی منصوبوں سے نہ صرف مریضوں کو علاج میسر آتا ہے بلکہ ان کے اہل خانہ کی مشکلات بھی کم ہوتی ہیں۔ انہوں نے ملتان کریسنٹ لائنز کلب کی سماجی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضرورت مند افراد کی مدد معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔کیمپ کوآرڈینیٹر میاں جاوید اقبال نے بتایا کہ کیمپ میں مریضوں کے مفت طبی معائنے اور پلاسٹک سرجری کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ دور دراز علاقوں سے آنے والے مستحق مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو کھانا، رہائش، ادویات اور ٹرانسپورٹ بھی مفت فراہم کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کیمپ کا مقصد ان خاندانوں کی مدد کرنا ہے جو مالی مشکلات کے باعث اپنے بچوں کا مہنگا علاج نہیں کرا سکتے ۔ ہونٹ اور تالو کی پیدائشی خرابیوں کا مناسب علاج بچوں کی صحت، بولنے کی صلاحیت اور خود اعتمادی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...