غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری، تاجر اور مزدور پریشان

 غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے  شہری، تاجر اور مزدور پریشان

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی )وہاڑی شہر اور گردونواح میں دن رات بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں، تاجروں اور ۔۔

مزدوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ بجلی کی بار بار بندش سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ بجلی سے منسلک کام کرنے والے محنت کشوں کا روزگار بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔شہریوں ناصر، کریم، احمد، ہارون، کاشان، حیدر، سمیع اللہ، خدا بخش، فقیر محمد اور دیگر نے بتایا کہ دن اور رات کے اوقات میں بجلی کی بندش نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیے ہیں۔ دکانوں اور کاروباری مراکز میں کام متاثر ہونے سے تاجروں کو کاروباری مندی کا سامنا ہے ، جبکہ دیہاڑی دار مزدور بجلی نہ ہونے کے باعث کام نہ ملنے پر پریشان ہیں۔شہریوں کا کہنا تھا کہ بجلی کی مسلسل بندش سے کاروباری نقصان میں اضافہ ہو رہا ہے اور محنت کش طبقے کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے ، بجلی کی فراہمی بہتر بنائی جائے اور شہریوں، تاجروں اور مزدوروں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...