ایل ڈی اے میں نیلامی آمدن، کمرشلائزیشن فیس کاآڈٹ نہ ہوا

ایل ڈی اے میں نیلامی آمدن، کمرشلائزیشن فیس کاآڈٹ نہ ہوا

مالیاتی معاملات کے احتساب اور آمدن و اخراجات کی جانچ کا منصوبہ نامکمل

لاہور( شیخ زین العابدین )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں مالی معاملات کی جانچ پڑتال کے حوالے سے کمرشل آڈٹ مکمل نہ ہو سکا۔ایل ڈی اے انتظامیہ نے بھی کمرشل آڈٹ نہ ہونے کی تصدیق کر دی، مالیاتی معاملات کے احتساب اور آمدن و اخراجات کی جانچ کا منصوبہ تاحال نامکمل ہے ۔ اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا کمرشل آڈٹ طویل عرصے سے نہیں ہو سکا، جبکہ اتھارٹی کی آمدن، محصولات اور فنڈز کے استعمال کی تھرڈ پارٹی سے مکمل جانچ بھی نہیں کرائی گئی۔2008سے 2023 تک مختلف حکومتوں کے ادوار میں ایل ڈی اے کا کمرشل آڈٹ نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ایل ڈی اے نے تقریباً دو سال قبل اربن ڈویلپمنٹ ونگ کا کمرشل آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس آڈٹ کا دائرہ کار مالی سال 2013-14 سے 2019-20 تک رکھا گیا، جبکہ اتھارٹی میں کمرشل آڈیٹر کی تعیناتی کی منظوری بھی دے دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...