بچیانہ:چھوٹے بھائی کی وفات کا صدمہ، بڑا بھائی بھی چل بسا
بچیانہ (نمائندہ دنیا) چھوٹے بھائی کے انتقال کی خبر سن کر بڑا بھائی بھی صدمے سے چل بسا۔
ایک ہی گھر سے دو حقیقی بھائیوں کے جنازے اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔بچیانہ کے معروف تاجر محمد یونس کے چھوٹے بھائی بشیر عرف مانا، جو کھاد کے ڈیلر تھے ، کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا۔ انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ چھوٹے بھائی کے انتقال کی خبر گھر پہنچی تو بڑے بھائی محمد یعقوب عرف صوبہ یہ صدمہ برداشت نہ کر سکے اور دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔دونوں بھائیوں کی اچانک وفات کی خبر علاقے میں پھیل گئی، جس پر سوگ کی فضا چھا گئی۔ دونوں مرحومین کی نماز جنازہ ریلوے گراؤنڈ میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں بچیانہ کے مرکزی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments