طالبات کو سکوٹی ڈرائیونگ کی مفت تربیت دینے کا فیصلہ
حادثات کی روک تھام،خود اعتمادی کیساتھ آمد و رفت کے قابل بنایا جائے گا
ملتان(خصوصی رپورٹر)طالبات کو سکوٹی چلانے کی مفت تربیت دینے کا فیصلہ، حادثات کی روک تھام کے لئے خصوصی سکیم شروع کی جائے گی تفصیل کے طابق محکمہ ٹریفک پولیس نے طالبات کو سکوٹی چلانے کی مفت تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کا مقصد طالبات کو محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں سے آگاہ کرنا، ٹریفک حادثات کی روک تھام اور انہیں خوداعتمادی کے ساتھ آمدورفت کے قابل بنانا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبات میں سکوٹی کے بڑھتے ہوئے استعمال اور دورانِ سفر پیش آنے والے حادثات کی روک تھام کے لئے خصوصی تربیتی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سکیم کے باقاعدہ آغاز سے قبل طالبات کو مفت تربیت فراہم کی جائے گی، جس میں انہیں سکوٹی چلانے کے بنیادی طریقوں، ٹریفک قوانین کی پابندی، ہیلمٹ کے استعمال، سڑک پر احتیاطی تدابیر اور محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں سے آگاہ کیا جائے گا۔تربیتی پروگرام کا مقصد طالبات کو سکوٹی چلانے میں مہارت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ٹریفک کے دباؤ اور ہنگامی حالات میں محفوظ انداز سے گاڑی چلانے کے قابل بنانا ہے ، تاکہ حادثات کے امکانات کم کئے جا سکیں۔اس اقدام سے طالبات کو تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات تک آمدورفت میں سہولت ملنے کے ساتھ ان میں محفوظ ڈرائیونگ کا شعور بھی اجاگر ہونے کی توقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments