2روزہ انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ گوجرانوالہ ڈویژن کا آغاز
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس کیلنڈر 2026کے تحت دوروزہ انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ گوجرانوالہ ڈویژن کا آغاز ہو گیا۔۔۔
جس میں ڈویژن کے6اضلاع گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ اور نارووال کی ٹیموں نے شرکت کی،چیمپئن شپ کا افتتاح ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا اصغر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا سجاد احمد خان، سٹی تحصیل سپورٹس آفیسر رانا فرمان کوثر، رانا ماجدخان نے کیا۔ ایونٹ کے فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments