شہر کی ترقی کیلئے حکومت و تاجر مل کر کام کریں، میئر

شہر کی ترقی کیلئے حکومت و تاجر مل کر کام کریں، میئر

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں سے ترقی کی نئی راہیں کھلیںمہران ٹاؤن کیلئے بڑی حکمت عملی تیار کی جائے گی، بیرسٹرمرتضیٰ وہاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں سے شہر میں ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں، کراچی کی ترقی اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت اور کاروباری برادری کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میئر کراچی کی خدمات شہر کے ہر شہری کیلئے ہیں، میئر کسی ایک سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ پورے کراچی کا نمائندہ ہوتا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ شہر میں ٹوٹے ہوئے دلوں کو جوڑا جائے اور تمام طبقات کو ساتھ لے کر کراچی کی ترقی کیلئے کام کیا جائے۔

میئر نے کہا کہ کاٹی نے ہمیشہ ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ ترقیاتی کاموں میں اپنا کردار ادا کیا ہے، صنعتی علاقوں کی ترقی سے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے تمام صنعتی زونز کیلئے سوا 9 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں جنہیں صنعتی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے اور دیگر ضروری سہولیات کی بہتری پر خرچ کیا جائے گا۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مہران ٹاؤن کے مسائل کے حل کیلئے بڑی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔اس سلسلے میں کے ڈی اے حکام کے ساتھ بیٹھ کر مہرن ٹاؤن کے حوالے سے جامع پالیسی مرتب کی جائے گی تاکہ علاقے کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کیے جاسکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...