ناقص سپرویژن پر انچارج انویسٹی گیشن تھانہ کاہنہ معطل

ناقص سپرویژن پر انچارج  انویسٹی گیشن تھانہ کاہنہ معطل

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ناقص سپرویژن پر انچارج انویسٹی گیشن تھانہ کاہنہ انسپکٹر گوہر اقبال کو فوری طور پر معطل کرکے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز کلوز کرنے کے احکامات جاری کر دیے ۔۔۔

 ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے رشوت لینے کے معاملے پر سب انسپکٹرجاوید کو بھی معطل کرکے ہیڈ کوارٹرز کلوز کرنے کا حکم دے دیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کو معاملے کی انکوائری تین روز میں مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ تاکہ سزا کا تعین کیا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...