پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، متعددپوائنٹس کو بھاری جرمانے
47 کلو ایکسپائری اشیا اور 16 لیٹر خراب تیل تلف، خانیوال میں ڈیری یونٹ بند
ملتان (لیڈی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈی جی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر ملتان، وہاڑی، خانیوال اور لودھراں میں ریسٹورنٹس، ہوٹلز، پیزا پوائنٹس، سویٹس اینڈ بیکریز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی۔ صفائی کے ناقص انتظامات، ایکسپائری اشیا اور غیر معیاری خوراک کے استعمال سمیت مختلف خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے ۔ کارروائیوں کے دوران 47 کلو ایکسپائری اشیا اور 16 لٹر خراب تیل تلف کردیا گیا، جبکہ خانیوال میں ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ کی پیداوار اصلاحات تک بند کردی گئی۔ملتان میں معصوم شاہ روڈ، بہار چوک، 7 نمبر چونگی، ایل ایم کیو روڈ اور خانیوال روڈ پر تین سویٹس اینڈ بیکریز کو مجموعی طور پر 95 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ گلگشت کالونی میں ایک ریسٹورنٹ کو 50 ہزار جبکہ ابدالی روڈ، چوک نواں شہر اور اولڈ شجاع آباد روڈ پر دو ریسٹورنٹس کو مجموعی طور پر 45 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔وہاڑی اور بوریوالا میں پیزا پوائنٹ، فوڈ پوائنٹ، کریانہ سٹور اور دو ہوٹلز کو مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانے کئے گئے ۔ گگو منڈی میں حشرات زدہ آٹے اور غیر معیاری اشیا، جبکہ بوریوالا میں فریزر میں گوشت اور ڈیری مصنوعات اکٹھی رکھنے پر کارروائی کی گئی۔خانیوال کے اقبال مارکیٹ میں ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ کو پروڈکشن ایریا میں واش روم کی موجودگی پر اصلاح تک بند کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments