ایئر یونیورسٹی میں شماریات و ڈیٹا اینالیٹیکل سائنسز پر عالمی کانفرنس

 ایئر یونیورسٹی میں شماریات و ڈیٹا اینالیٹیکل سائنسز پر عالمی کانفرنس

اے آئی ٹیک ایکسپو میں مصنوعی ذہانت،جیو سپیشل ٹیکنالوجی کے عملی استعمال کو اجاگر کیاگیاورلڈ سٹیٹسٹکس ڈے پر آگاہی واک ،مقصد عوام میں فیصلہ سازی کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا

 اسلام آباد(دنیا رپورٹ) ایئر یونیورسٹی کے شعبہ شماریات و ڈیٹا اینالیٹیکل سائنسز (SDAS) کے زیرِ اہتمام تیسری بین الاقوامی کانفرنس برائے حالیہ رجحاناتِ شماریات و ڈیٹا اینالیٹیکل سائنسز اور اے آئی ٹیک ایکسپو کا کامیاب انعقاد کیا گیا، دو روزہ تقریب میں ممتاز ماہرینِ تعلیم، محققین، پالیسی سازوں، سرکاری و صنعتی اداروں اور ٹیکنالوجی کے ماہرین نے شرکت کی۔کانفرنس کی قیادت شعبہ شماریات و ڈیٹا اینالیٹیکل سائنسز کی چیئرپرسن اور کانفرنس چیئر ڈاکٹر عمارہ نواز چیمہ نے کی۔ تقریب میں ڈاکٹر طاہر نور، سیکرٹری پلاننگ کمیشن، ایئر مارشل (ر) عبدالمؤید خان، HI(M)، وائس چانسلر ایئر یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات، SI, TI، وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا، ڈاکٹر غلام علی ملاح، چیئرمین آئی بی سی سی اور دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

اے آئی ٹیک ایکسپو میں پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس، سروے آف پاکستان، جیو اے آئی نیویگیٹرز، ہیلپنگ ہینڈز، ایس بی ایس سمیت مختلف اداروں نے مصنوعی ذہانت، شماریات، ڈیٹا اینالیٹکس اور جیو سپیشل ٹیکنالوجی کے عملی استعمال کو اجاگر کیا۔تقریب نے طلبہ اور صنعت کے درمیان روابط مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ جدید ڈیٹا اور اے آئی ٹیکنالوجیز میں روزگار، تحقیق، جدت اور کاروباری مواقع کو بھی اجاگر کیا۔ شعبہ شماریات و ڈیٹا اینالیٹیکل سائنسز کا صنعت سے ہم آہنگ تعلیمی وژن ایسے گریجویٹس کی تیاری پر مرکوز ہے جو پیشہ ورانہ میدان میں مؤثر کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں ملازمتیں پیدا کرنے والے کاروباری اور جدت پسند افراد بھی بن سکیں،تقریب کے دوران ورلڈ اسٹیٹسٹکس ڈے پر آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد عوام میں ڈیٹا لٹریسی، شماریاتی شعور اور شواہد پر مبنی فیصلہ سازی کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...